وزارتِ صحت میں مبینہ خلافِ ضابطہ تعیناتی، گریڈ 17 کی ڈاکٹر کو گریڈ 19 کی اہم پوسٹ دے دی گئی

وزارتِ قومی صحت کے ماتحت اداروں میں توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) میں مبینہ طور پر انتظامی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے، جہاں ایک جونیئر افسر کو سینیئر ترین عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گریڈ 19 کی آسامی پر گریڈ 17 کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارم نوید کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایف ڈی آئی مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ارم نوید کا تبادلہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) سے ڈیپوٹیشن پر ایف ڈی آئی میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی میں مقررہ اہلیت اور شرائط کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس عہدے کے لیے امیدوار کا ویکسین مینجمنٹ، ایم پی ایچ (MPH)، یا ایپیڈیمیالوجی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے، جبکہ ایمونائزیشن پروگرام مینجمنٹ اور ویکسین پالیسی سازی میں کم از کم 12 سال کا تجربہ بھی لازمی شرط ہے۔

سنڌي