پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر ان چیف احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران کو اپنی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کرنا ہوگا۔ایران انٹرنیشنل کے مطابق احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ تیز رفتار فوجی تیاری کو دشمن کی موجودہ اور مستقبل کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے واحد دانشمندانہ اور مؤثر حکمتِ عملی سمجھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میدانِ جنگ کو نئی نوعیت کی مشترکہ اور فوجی جارحیت کا سامنا ہے، تاہم ایران نے اپنے دشمنوں اور ملک کے بدخواہوں کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف ایک مضبوط دفاعی حصار قائم کرلیا ہے۔احمد وحیدی نے مزید کہا کہ ایران ابھرتے ہوئے عالمی نظام میں ایک بے مثال اور بااثر طاقت بننے کا خواہاں ہے۔ان کے یہ بیانات ایران کے قومی یومِ دفاعی صنعت کے موقع پر وزیر دفاع کو بھیجے گئے ایک پیغام میں سامنے آئے ہیں۔