کینیڈا: ایڈمنٹن میں گوردوارے پر حملہ، 2 افراد شدید زخمی

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں گوردوارے پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو حکام نے اسپتال منتقل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈمنٹن میں سکھ گوردوارے پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی افراد کی عمریں 75 اور 51 سال ہیں اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کینیڈین پولیس کے ہیٹ کرائمز یونٹ نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔گوردوارہ انتظامیہ کے مطابق حملہ آور نے پہلے مذہبی پیشوا اور پھر ایک معمر رضاکار کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے، جبکہ حملے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔