وائٹ ہاؤس میں بال روم کی تعمیر، ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر کے معاملے پر سپریم کورٹ سے بڑا عدالتی ریلیف مل گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو بال روم کی تعمیر جاری رکھنے کی عبوری اجازت دے دی ہے۔ چیف جسٹس جان رابرٹس کے حکم کے تحت یہ اجازت اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک مقدمے کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آجاتا۔اس سے قبل ایک وفاقی عدالت نے کانگریس سے باقاعدہ منظوری نہ ملنے کی بنیاد پر وائٹ ہاؤس میں بال روم کی تعمیر روکنے کا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے فوری مداخلت کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔بال روم کی تعمیر کے حوالے سے حتمی اور مستقل فیصلہ ابھی آنا باقی ہے، تاہم سپریم کورٹ کا تازہ حکم ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک اہم عبوری ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔