کراچی میں پاکستان کی پہلی عالمی معیار کی بلٹ پروف شیشہ ساز فیکٹری قائم ہوگی

کراچی میں پاکستان کی پہلی اور عالمی معیار کی بلٹ پروف شیشہ ساز فیکٹری قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔
سی کی سہولت کاری سے پاکستان کی دفاعی خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جدید مقامی بلٹ پروف شیشہ ساز فیکٹری قائم کی جائے گی۔معروف کاروباری گروپ وینگارڈ انٹرنیشنل کے وفد نے ایس آئی ایف سی حکام سے اہم ملاقات کی، جس میں وفد نے بتایا کہ کراچی میں عالمی معیار کی جدید بلٹ پروف شیشہ ساز فیکٹری قائم کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ بن قاسم انڈسٹریل پارک میں تقریباً 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے شروع کیا جائے گا۔ تیار ہونے والا بلٹ پروف شیشہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔فیکٹری کے قیام سے جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی، زرمبادلہ کی بچت اور تقریباً 400 ہنرمند افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔مقامی سطح پر دفاعی مصنوعات کی تیاری سے برآمدات کو فروغ ملے گا جبکہ پاکستان کی دفاعی صنعتی صلاحیت بھی مزید مضبوط ہوگی۔وینگارڈ انٹرنیشنل کے وفد نے منصوبے کی مؤثر سہولت کاری اور سرمایہ کار دوست معاونت پر ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہا۔