امریکا کے طیارہ بردار جہاز جارج واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں پوزیشن سنبھال لی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارج واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں 9 ماہ سے تعینات طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کی جگہ لے لی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران ابراہام لنکن پر 5 ہزار سے زائد سیلرز تعینات تھے، جنہیں کھانے پینے کی اشیا کی کمی اور واش رومز کی خرابی سمیت مختلف مشکلات کا سامنا رہا۔ بعد ازاں جہاز کو واپس امریکا روانہ کر دیا گیا۔سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے بھی تسلیم کیا تھا کہ ابراہام لنکن پر اہلکاروں کو مشکلات درپیش رہیں، تاہم ان کے مطابق بعد میں یہ مسائل حل کر دیے گئے تھے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت ترین معاشی پابندیوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔