ایران اور پاکستان کے درمیان اہم رابطہ، عباس عراقچی کا عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، گفتگو کے دوران موجودہ صورتحال کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ سیاسی اور سفارتی حل کو آگے بڑھانے کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی مشاورت اور تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بھی گفتگو کی۔