ٹرمپ کی کم جونگ اُن سے جلد ملاقات کے لیے انتظامات کی ہدایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے جلد ملاقات کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نجی طور پر کم جونگ اُن کے ساتھ براہِ راست ملاقات کے انتظامات کے حوالے سے بات کی ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات رواں سال نومبر میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس کے موقع پر متوقع ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی آخری ملاقات 30 جون 2019 کو دونوں کوریا کے درمیان واقع غیر فوجی زون کے گاؤں پنمنجوم میں ہوئی تھی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھا اور ایسا کرنے والے پہلے برسرِ اقتدار امریکی صدر بنے تھے۔