لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں بزرگ شہری رحمت علی کے قتل میں اس کی بیٹی اور اس کا آشنا ملوث نکلے۔پولیس کے مطابق مقتول کی بیٹی اپنے آشنا سے شادی کرنا چاہتی تھی، تاہم والد شادی کے لیے رضامند نہیں تھا، جس پر دونوں نے مل کر بزرگ شہری کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان نے 2 لاکھ روپے کے عوض دو شوٹرز کو ہائر کیا، جنہوں نے فائرنگ کرکے رحمت علی کو قتل کیا اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ایس پی حسن فاروق گھمن کے مطابق انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ شیرا کوٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے دونوں مرکزی ملزمان، مقتول کی بیٹی اور اس کے آشنا کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔