کراچی کے ضلع غربی کے علاقے پیر آباد میں منشیات فروشی کے خلاف پولیس نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ منشیات کے 3 اڈے مسمار کردیئے گئے۔ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق آپریشن میں 70 سے زائد پولیس اہلکاروں اور لیڈیز اسٹاف نے حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے چرس، آئس، ہیروئن، نقدی اور منشیات کی پیکنگ کا سامان برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز الٰہی کالونی میں کارروائی کے دوران 2 مطلوب منشیات فروش عدنان ولد بصیر اور عرفان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جن کے قبضے سے 1051 گرام منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گزشتہ رات مگسی محلہ اور اطراف میں کارروائی کے دوران اکرم، عامر، جمیل اور محمد خان کو گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ پیر آباد میں منشیات فروشی میں اضافہ ہوگیا ہے اور منشیات فروشوں کو پولیس کی مبینہ سرپرستی حاصل ہے۔