عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا، برینٹ کی قیمت 91.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی

عالمی مارکیٹ: مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی اور سیاسی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے امکانات کم ہونے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 1.90 ڈالر اضافے کے بعد 91.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں 1.57 ڈالر اضافہ ہوا اور یہ 85.30 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں بھی 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور خلیجی سپلائی روٹس سے متعلق بڑھتے خدشات آنے والے دنوں میں عالمی توانائی مارکیٹ کو مزید متاثر کرسکتے ہیں۔