سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے پر اتنا اصرار کیوں کیا جا رہا ہے۔وکیل عزیر بھنڈاری نے بتایا کہ عمران خان کو پمز اسپتال بھی کئی مرتبہ لے جایا جاتا رہا ہے۔
عدالت نے نجی اسپتال کے اخراجات سے متعلق بھی سوال کیا، جس پر عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے وکیل نے کہا کہ نجی اسپتال کے اخراجات وہ خود ادا کریں گے۔عدالت نے میڈیکل رپورٹس پبلک نہ کرنے اور انہیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنے کی ضمانت کے بارے میں بھی سوالات کیے۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ ڈاکٹرز اور عمران خان کے خاندان کا معاملہ ہے، سیاسی جماعت میڈیکل رپورٹ کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کرے گی۔