ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران 100 سویلین طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔
ایرانی وزیر مواصلات فرزانہ صادق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حملوں میں ہوائی اڈوں کے علاوہ بجلی اور پانی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ تباہ شدہ مواصلاتی انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران بھی ریل، سڑکوں اور بندرگاہوں کے ذریعے آمدورفت جاری رہی، جبکہ 8 طیاروں کے ذریعے حج پروازیں بھی کامیابی سے چلائی گئیں۔
ایرانی وزیر کے مطابق امریکا نے ایران کے 25 صوبوں کے 400 شہروں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ کمرشل اور رہائشی یونٹس متاثر ہوئے۔