وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس جانے والے راستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سیکیورٹی وجوہات بتائی گئی ہیں۔
میٹروپول، پی آئی ڈی سی ودیگر شاہراہوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں اور اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی میں مسلسل اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے آج تمام صوبائی دارالحکومتوں میں احتجاجی دھرنے دیے جا رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کی جانب سے تمام وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔