راولپنڈی: رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات مسلسل فراہم کی جا رہی ہیں۔ فرحان اسلم کے مطابق اب تک 67,300 سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سروسز فراہم کی جا چکی ہیں، جن میں 13,500 سے زائد شہریوں کو نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔سی ٹی او نے بتایا کہ افطار کے وقت لائسنسنگ سینٹرز میں موجود شہریوں کو افطاری بھی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کو صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے لائسنسنگ سروسز دی جا رہی ہیں اور موٹر سائیکلسٹ کو ایک ہی دن میں لرنر پرمٹ اور لائسنس جاری کیا جا رہا ہے۔فرحان اسلم نے کہا:”شہری ہمارے لیے اللہ کے مہمان ہیں اور خدمت کا یہ موقع باعث سعادت ہے۔ دوران ڈرائیونگ، ڈرائیور کے پاس لائسنس ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی پہچان ہے۔”