پنجاب بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں اور موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب میں اسکولوں کی موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں اور طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی تعطیلات دی گئیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعطیلات میں مزید توسیع کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکول 19 جنوری سے کھول دیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسکول کھولنے کا فیصلہ موسم اور درجہ حرارت کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ ماحولیات اور پی ڈی ایم اے سے بھی مشاورت کی گئی۔حکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نئے تعلیمی اوقات نافذ ہوں گے۔نگل شفٹ اسکول پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے 2 بج کر 15 منٹ تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز کلاسز صبح 10 بجے سے 12 بج کر 30 منٹ تک ہوں گی ڈبل شفٹ اسکولوں میں مارننگ شفٹ صبح 10 سے 2 بجے تک اور آفٹر نون شفٹ 2:15 سے 4:45 تک مقرر کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق اساتذہ کے لیے سی پی ڈی اور نصابی تیاری لازمی قرار دی گئی ہے اور ہفتے کے روز بھی اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد تدریسی معیار کو بہتر بنانا ہے۔