ملک بھر میں امتحانات کا موسم قریب آ رہا ہے اور میٹرک کے امتحانات سے متعلق ایک اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے آغاز میں تاخیر پر غور شروع کر دیا ہے۔ لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات یکم مارچ کے بجائے عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد 27 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے لاہور بورڈ نے متعلقہ تعلیمی حکام کو باضابطہ درخواست بھی ارسال کر دی ہے، تاہم امتحانات کے حتمی شیڈول کا اعلان پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز (PBCC) کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب طلبہ کے ایک حلقے نے میٹرک امتحانات مؤخر کرنے کی مخالفت کی ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحانات اپنی طے شدہ تاریخ یکم مارچ سے ہی شروع ہونے چاہئیں اور عیدالفطر کے موقع پر صرف ایک ہفتے کا وقفہ دیا جائے۔ طلبہ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی 23 مارچ سے شروع ہونے جا رہی ہے، جس سے امتحانی شیڈول مزید متاثر ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے چار سال تک تعلیمی نظام معطل رہنے کے بعد آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کے انعقاد کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ساتھ مشاورت کے بعد شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے اور صوبے بھر میں ایک متفقہ پیٹرن کے تحت امتحانات کے انعقاد کی تیاریاں جاری