پھول نگر میں اونچی آواز میں نورجہاں کا گانا سننے پر دکاندار گرفتار

پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پھول نگر میں دکاندار کو اونچی آواز میں ملکہ ترنم نورجہاں کا گانا سننا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دکاندار اپنی دکان میں بلند آواز میں گانا “ویکھ وے دن چڑھیا کہ نہیں” بجا رہا تھا، جس سے شہریوں اور راہ گیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پتوکی پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔