پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ہفتے کے دوران بلوچستان اور سندھ میں اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اور سونا برآمد کر لیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر گوادر کے علاقے پلیری میں کارروائی کے دوران گاڑی میں چھپائی گئی منشیات برآمد کی گئی۔ پسنی کے علاقے پراگ سے 42 کلو آئس جبکہ بدوک روڈ پر گاڑی سے 1183.71 گرام سونا برآمد ہوا۔علاوہ ازیں حب بائی پاس روڈ چیک پوسٹ پر مسافر بس کے خفیہ خانوں سے بھی منشیات برآمد کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ برآمد شدہ منشیات اور سونا قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔