زیراعظم میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کے درمیان جاتی امرا میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف کو حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، جبکہ نوازشریف نے قومی اور علاقائی امور پر رہنمائی فراہم کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک میں سیاسی استحکام اور عوامی ریلیف کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نوازشریف کی صحت کے بارے میں خیریت دریافت کی اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، جس میں افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں اور کئی عسکریت پسند مارے گئے۔