ای سی سی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی

اسلام آباد — وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ای سی سی کے اعلامیہ کے مطابق 5 سال سے کم پرانی گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جاسکیں گی، اس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ درآمد کی جانے والی گاڑیاں ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پورا اترنا لازمی ہوں گی۔پالیسی کے تحت 5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی، جو 2026 سے ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی اور مالی سال 2029-30 تک بتدریج ختم کر دی جائے گی۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ای سی سی نے پی وی اے آر اے (PVRA) کے لیے 80 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔