مرزاپور کے مداحوں کے لیے خوشخبری: ویب سیریز اب فلم کی صورت میں ریلیز ہوگی

ممبئی: کرائم اور ایکشن سے بھرپور مشہور ویب سیریز مرزاپور کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ مقبولیت اور مداحوں کے بھرپور مطالبے کے بعد اس سیریز کو اب فلم کی شکل دی جا رہا ہے جس کا نام ہوگا ’مرزاپور: دی فلم‘۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ آئندہ ہفتے ممبئی فلم سٹی میں شروع ہوگی۔ پروڈکشن ذرائع نے بتایا کہ فلم کا آغاز پنکج ترپاٹھی (قالین بھیا) اور ابھیشیک بنرجی (کمپاؤنڈر) کے سینز سے ہوگا۔ بعدازاں ستمبر کے آخر تک علی فضل اور شویتا ترپاٹھی شرما بھی شوٹنگ میں شامل ہوں گے۔ہدایتکار گرمیت سنگھ ابتدائی طور پر ابھیشیک کے مناظر پر فوکس کریں گے، جبکہ پنکج ترپاٹھی کے اہم سیکوئنز بھی شوٹ کیے جائیں گے۔ ممبئی کے حصے کے بعد فلم کی شوٹنگ اکتوبر میں اتر پردیش منتقل کی جائے گی، کیونکہ کہانی کی جڑیں اسی ریاست سے جڑی ہیں۔ذرائع کے مطابق اتر پردیش میں شوٹنگ کا شیڈول دسمبر تک جاری رہے گا۔ تخلیق کار پونیت کرشنا اور ڈائریکٹر کی ٹیم اس منصوبے کو سال کے آخر تک مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ مداح جلد بڑے پردے پر مرزاپور کی دنیا کو دیکھ سکیں۔