49

مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کے قیام کے لیے 240 عمارتیں حاصل کی گئی ہیں،ڈائریکٹرمعاونین حجاج

ڈائریکٹر معاونین حجاج سجاد حیدر یلدرم نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی آرام دہ رہائش کو یقینی بنانے کے لیے کل 240 عمارتیں حاصل کی گئی ہیں جن کو نو سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کل 140 عمارتیں مکہ مکرمہ پہنچنے والے 56 ہزار پاکستانی حجاج کو رہائش فراہم کر رہی ہیں۔سجاد حیدر یلدرم نے کہا کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے بسیں سیکٹر وار تعینات کی جاتی ہیں اور ہر بس پر اس کے متعلقہ سیکٹر نمبر کے ساتھ لیبل لگایا جاتا ہے تاکہ آسانی سے شناخت ہو سکے۔ڈائریکٹر حج مکہ فہیم خان آفریدی نے اے پی پی کو بتایا کہ ہر عمارت میں عازمین حج کے لیے نقل و حمل کے انتظامات کے حوالے سے جامع ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں