سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر واہ کے علاقے سے غیر ملکیوں کو اغوا کرنیوالے 3 اغوا کار گرفتار کرلئے گئے ہیں، تینوں مغویوں کوبحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے دوبیٹے شامل ہیں۔ سی پی او کے مطابق ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزہ دلوانے کے بہانے بلا کر اغوا کیا تھا، ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔