51

عطاء تارڑ کا پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں کو سلام جہانگیر ترین کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے،الائنس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے،معاون خصوصی کی گفتگو

اسلام آباد : عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر سطح پر ہمارے پاس امیدوار موجود ہیں،جہانگیر ترین کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔ الائنس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی تاہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ عطاء اللہ تارڑ کا فارن فنڈنگ کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہونے میں 6 سال لگے اور تاخیری حربے بھی استعمال ہوئے۔عمران خان نے انہی تاخیری حربوں کو استعمال کیا ورنہ آج جیل میں ہوتے۔ گڈ ٹو سی یو نے ریلیف نہ دیا تو سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق جاں بحق نہ ہوتے،یہ جرات کہاں سے آتی ہے کہ اپنے خلاف کیسز کی پیروی کرنے والے کو قتل کرا دیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کل مقتول کے بیٹے نے ملزم کو نامزد کروا کر پرچہ کرایا،پہلے کرپشن کی اب وہ شخص قتل کرانے پر بھی اتر آیا ہے۔ پی ٹی آئی والے کرمنل ذہنیت رکھنے والے لوگ ہے جن کا خیال ہے کہ ان کا وجود ریاست سے بھی بڑا ہے،ریاست سے بڑا کوئی بھی نہیں ہوتا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عطاء اللہ تارڑ نے سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، جو بار کے سرگرم رکن تھے۔ انہوں نے کہا چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک کیس بلوچستان ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا،کیس کے وکیل اور درخواست گزار کو ٹارگٹ کلنگ کرکے قتل کیا گیا۔عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے کیس کی سماعت ہونا تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں