محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رات میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔ بیان کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، شمال مشرق سے 3 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہرکا فضائی معیار بدستور خراب ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار184 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔