14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مریدکے میں محلہ بلال پارک میں ملزم نے نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے،14سالہ لڑکی سود اسلف لینےگھر سے نکلی تو ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مریدکے پولیس کا کہنا ہے کہ محنت کش والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم سلیمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، زیادتی کی شکار ہونے والی لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظارہے۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد وقوعہ کا تعین کیا جائیگا۔