تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اڈیالہ جیل پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ جو بھی ہوگا آج ملتوی نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تیارہو کرآئےہیں جو بھی فیصلہ آئے، 2 سال سے جس طرح زیادتیاں ہوئی ہیں اسکاآپ اندازہ کر سکتے ہیں، انصاف کافیصلہ ہواتوبانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سےبری ہوں گے اور رہا بھی ہوں گے۔خیال رہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ اس ریفرنس کا فیصلہ تین مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے، احتساب عدالت نے فیصلہ اٹھارہ دسمبر دوہزار چوبیس کو محفوظ کیا تھا۔ فیصلہ سنانے کیلئے پہلے تئیس دسمبر پھر چھے جنوری اور اس کے بعد تیرہ جنوری کی تاریخ دی گئی۔