تفصیلات کے مطابق پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، کارروائیوں میں 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کرنیوالی ملزمہ سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران موٹر سائیکل اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرکے ملزمان سے سوزوکی پک اپ، موٹر سائیکل، 2 موبائل فون اور 61 ہزار نقدی برآمد کرلی۔ پولیس نے 6 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس اور 18 لیٹر شراب برآمد کی۔ حکام کا کہنا تھا کہ کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے 10ملزمان سمیت پتنگ فروش کو بھی گرفتار کیا ، جس سے 500 سے زائد پتنگیں برآمد ہوئی۔