44

دہشت گردوں کا پاک ایران بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ

راولپنڈی : دہشت گردوں نے پاک ایران بارڈ پر سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے،حملہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں گیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی میں موجود جوانوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو کامیابی سے پیچھے دھکیل دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے جن میں سپاہی حسنین اشتیاق اور عنایت اللہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز نے ایرانی حکام سے رابطہ کیا اور دہشت گردوں کو روکنے سے متعلق گفتگو کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک کر دئیے تھے،ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا،فورسز کو علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات ملی تھیں، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک کیے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقامی لوگوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔جبکہ شمالی وزیرستان میں پولیو مہم متاثر کرنے کیلئے دہشتگردوں نے پولیو ٹیم پر بھی فائرنگ کی تھی،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا،سکیورٹی فورسز نے پولیو ٹیم کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا تھا،دہشتگردوں نے فائرنگ پولیو مہم متاثر کرنے کیلئے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں