کراچی: ٹریفک حادثے میں خاتون 3 سالہ بچے سمیت جاں بحق

 ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق خاتون کی شناخت 45 سالہ خورشیدہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچے کی شناخت 3 سالہ ذوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر کینٹ روڈ پر میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار نوجوان زخمی ہوگئے جب کہ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ایک گاڑی کا انجن نکل کر سڑک پر دو رجا گرا اور گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی فٹ پاتھ کے قریب جا کر رکی جب کہ دوسری گاڑی کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ جمعہ کی علی الصباح چار بجے کے قریب مبینہ طور پر کار ریکسنگ کے دوران تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔