ایم ڈی کیٹ 2024 کا نتیجہ جاری کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق سکھر آئی بی اے نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا عارضی ریزلٹ جاری کر دیا، وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی آصف شیخ نے بتایا کہ ایس ٹی ایس کے مطابق امیدوار اپنی شکایات 17 دسمبر 2024 شام 5 بجے تک ای میل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ شکایات کی وصولی کے بعد ان پر غور کیا جائے گا اور حتمی نتیجہ 18 دسمبر 2024 کو معزز ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق جاری کیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ تمام امیدوار اپنی شکایات بروقت درج کریں تاکہ مقررہ وقت میں ان پر کارروائی کی جا سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ تمام عمل شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت کے فیصلے کی روشنی میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ایم ڈی کیٹ ٹیسٹنگ سروسز نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام امیدواروں کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا، اور حتمی نتیجہ مقررہ وقت پر شائع ہوگا۔ شکایات کے اندراج کے لیے ای میل کا نظام فعال کر دیا گیا ہے اور امیدواروں سے وقت کی پابندی کی اپیل کی گئی ہے۔