فقیرآباد پریس کلب پر صدر گل شاہ بخاری صحافی فرحان بلوچ صحافی علی رضا شیخ صحافی سراج بھٹی کامریڈ زاہد شمبانی اور صحافی ضمیر بھٹی کی قیادت میں کراچی میں شہید ہونے والے نوجوان زاہد میرانی کی قاتلوں اور ٹنڈو مستی کے صحافی محمد خان چانڈیو کو شدید زخمی کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاج میں شریک لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بالکل خراب ہو چکی ہے آئے روز قتل ڈکیتیاں چوریاں اور صحافیوں پر تشدد کے واقعات سامنے آرہے ہیں شہریوں نے سی ایم سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور جو ملزمان ہیں ان کو گرفتار کیا جائے اور سندھ میں امن و امان بحال کیا جائے