وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پہلی مرتبہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت زاہد بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیر زراعت عاشق کرمانی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بیجنگ، شنگھائی، شینزن اور گوانگ زو کا دورہ کریں گی جب کہ چینی وزراء، اعلیٰ حکام اور ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی۔ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم چین میں مختلف میٹنگز، تقریبات اور کانفرنسز میں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے دعوت دی گئی ہے۔