پريالوء: گاؤں دلدار حسين ناريجو میں حفاظ کرام کی دستار بندی پر سنی رابطہ کائونسل کی پروقار کانفرنس کا انعقاد

پريالوء کے قریب گاؤں دلدار حسين ناريجو میں حفاظ کرام کی دستارِ بندی کے موقع پر سنی رابطہ کائونسل کے طرف سے ایک پر وقار کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سنی رابطہ کائونسل کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق پريالوء کے قریب گاؤں دلدار حسين ناريجو میں قرآن پاک حفظ کرنے والے حفاظ کرام کی دستارِ بندی کے موقع پر ایک پروقار کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سنی رابطہ کائونسل کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی اور خطابات کیئے گئی اس موقع پر علامہ محمد احمد لدھیانوی، علامہ تاج محمد حنفی، علامہ ثناء اللہ حیدری، علامہ عبدالجبار حیدری، علامہ علی شیر رحمانی، مولانا عبدالکریم مری، مولانا زبیر احمد ابڑو، مولانا الہنواز فاروقی، مولانا ربنواز بلوچ، و دیگر علماء کرام نے کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم یاد کرنے والے تمام حفاظ کرام اور ان کی والدین بہت ہی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے رات دن محنت کرکے قرآن کریم کی تیس پاروں کو یاد کیا ہے اور قرآن مجید کو اپنے سینوں میں محفوظ کیا ہے یہ ایک بہت بڑی سعادت ہے انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم یاد کرنے والے تمام حفاظ کرام کو انسانیت کے لئے ہدایت اور نصیحت کا ذریعہ بنائی جبکہ اس موقع پر وقار عمر دنگراج، اعتبار علی معرفانی، شکیل احمد ناريجو، حافظ عبدالکریم ناريجو و دیگر نعت خواں حضرات نے خوبصورت انداز میں حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول مقبول صہ گائے اور عوام سے خوب داد حاصل کیا جبکہ اس موقع پر تمام شرکاء کانفرنس کی لئیے خیرات فی سبیل اللہ بندوبست کیا گیا تھا جبکہ کانفرنس میں علاقے واسیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور علماء کرام کے تقریریں اور خطابات سن کر اپنا ایمان تازہ کیا گیا جبکہ کانفرنس کے آخر میں تمام عالم اسلام کے بھلائی اور پاکستان کے سلامتی کے لئے خصوصی دعائے خیر کی گئی