اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں احتجاج کے دوران دلہن اور دولہا کا کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے سبب راستے بند ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر شادی کا ایک فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے جس میں احتجاج کے باعث شہر بند ہونے سے دُلہا دُلہن نے گھبرانے کے بجائے صورتحال میں ڈھلنا مناسب سمجھا۔

تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ایک جوڑے نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور کنٹینرز کے ساتھ ہی فوٹو شوٹ کروالیا۔جوڑے نے سڑکوں پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے سامنے ہی فوٹو شوٹ کیا گیا جو اب سوشل میڈیا کی زینت بن چکا ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خولہ اور قاسم کو دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے احتجاجی ریلی کے باعث سڑکوں کے کنارے کھڑے کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کروا کر اپنے اس خاص دن کو یاد گار بنا دیا۔