محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق چنیوٹ ضلع میں تین دن کے دوران ایچ آئی وی ایڈز کے 13 پازیٹو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس سی کے 157، ہیپاٹائٹس بی کے 13 اور ٹی بی کے 228 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ضلع بھر میں 9 مقامات پر کیمپ لگا کر اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا، جہاں شہریوں کی طبی جانچ کے دوران یہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کی جانب سے کیمپوں پر 721 بچوں کی ویکسی نیشن بھی کی گئی۔
ملک بھر میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور رپورٹس کے مطابق رواں سال جنوری سے اکتوبر تک سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے 2,531 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
متاثرہ افراد میں 1,313 مرد، 615 خواتین، 227 خواجہ سرا، 156 بچیاں، اور 220 بچے شامل ہیں۔