احتجاج کیلیے اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی رہنما ذین قریشی، عامر ڈوگر ودیگر گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے رہنماؤں میں ذین قریشی، عامر ڈوگر، ندیم قریشی، وسیم بادوزئی، معین الدین قریشی اور رانا طفیل نون شامل ہیں۔ گرفتار رہنماؤں کے ساتھ 200 سے زائد کارکنوں کو بھی قادر پوراں کے قریب ہوٹل کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ملتان ڈویژن میں گرفتار کارکنوں کی تعداد 1257 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ چیچہ وطنی میں پی ٹی آئی ایم این اے رائے حسن نواز خان اور 16 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ شرق پور شریف سے پی ٹی آئی کے 7 کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔