10

حج کے لیے 2 روز میں کتنے پاکستانیوں نے درخواست دی؟

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت اس سال پہلے 2 روز میں حج درخواستیں جمع کرانے میں ریکارڈ اضافہ ہوا، پہلے 2 روز میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس پہلے 2 دنوں میں 1300 جبکہ ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ بینکوں کو اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔

سرکاری اسکیم کے تحت درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کیے جارہے ہیں ، قرعہ اندازی میں نام آنے پر 4 لاکھ، باقی رقم 10 فروری تک جمع کرانا ہوگی۔

سرکاری اسکیم کیلئے درخواستیں 3 دسمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ، کوٹے سے زیادہ درخواستیں آنے پر ریگولر اسکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی۔

سرکاری کوٹے کی اسپانسرز شپ اسکیم پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ہے، اسپانسرز شپ اسکیم کے لئے تمام رقم یکمشت ڈالروں میں جمع کرانا لازم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں