“9 مئی کے مقدمات: پراسیکیوشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بیان واپس لے لیا”

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں سے متعلق اپنا بیان واپس لے لیا۔

خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیر نگرانی کیس کی سماعت میں شیخ رشید، عمر ایوب، بابر اعوان، راجہ بشارت، کنول شوذب اور شیریں مزاری پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے تین گواہوں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ نہیں رہے اور اپنے اقبالی بیان سے منحرف ہو گئے ہیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی اور کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ یہ تین گواہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر قیادت کے خلاف اپنے 164 کے بیانات سے منحرف ہو چکے ہیں۔