تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کےواقعات کی شدید مذمت کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملاکرکھڑے رہیں گے۔ ویدانت پٹیل نے بی ایل اے کے 9 نومبر کو ریلوے اسٹیشن پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرین اوران کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے خطرات سے نمٹنا پاکستان اورامریکا کا مشترکہ مفاد ہے، علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان اور ہمارا مشترکہ عزم ہے، امریکا نے خود بی ایل اے کوعالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔