تفصیلات کے مطابق سپارکو نے چین کیساتھ تاریخی قمری مشن کی شراکت داری کا اعلان کردیا، ترجمان نے بتایا کہ سپارکو، چین کے چانگ ای 8 مشن کیساتھ ملکر انقلابی قمری تحقیق میں حصہ لے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سپارکو نے چین کیساتھ 2028 کے چانگ ای 8 قمری مشن کیلئےشراکت داری کااعلان کیا، پاکستان کا روور 2028 میں چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کیلئے چین کےچانگ ای مشن کا حصہ بنے گا۔ترجمان نے کہا کہ سپارکو کا 35کلوگرام وزنی روور، 2028 میں چانگ ای 8 مشن کے تحت چاند کی سطح پر اترے گا۔واضح رہے کہ چینی مشن 3 مئی کو چاند کی جانب روانہ ہوا تھا اور اس مشن اس کے ساتھ پاکستان کی پہلی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی بھیجی گئی تھی، جس نے چاند کے مدار میں گھوم کر وہاں سے نایاب تصاویر بھیجی۔
15