“پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 10 ارب روپے کی بولی مسترد، غیرملکی حکومت کو فروخت کی تجویز”

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کردی گئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سےغیرملکی حکومت کو قومی ایئرلائن فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔جس کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مشاورت سے 30 نومبر تک درخواستیں طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع نجکاری کمیشن نے بتایا کہ بلیوورلڈ کنسورشیم کی بولی کو کینسل کردیاگیا ہے اور قومی ایئرلائن کو غیرملکی حکومت کو جی ٹوجی معاہدے کے تحت فروخت کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو قطر یا ابوظہبی کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت فروخت کیاجائےگا، قطریاابوظبی سے30نومبر تک اظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب کی ہیں ، قطر یا ابوظہبی کو بیشتر ٹرم اینڈکنڈیشنز پہلے سے طے شدہ شامل ہوسکتی ہیں۔اس سے قبل بلیو ورلڈ کنسورشیم نےپی آئی اے کےحصص خریدنے کیلئے 10 ارب کی بولی دی تھی تاہم غیر ملکی حکومت کو پی آئی اے کے کتنے حصص فروخت کیے جائیں ، یہ فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔