9

“پولیس اہلکاروں کے غیر ملکی شیف کو لوٹنے کا مقدمہ درج، تین اہلکار نامزد”

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پولیس ناکہ بندی کےدوران غیرملکی شیف کو لوٹنے کے واقعے کا مقدمہ پی آئی بی کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے میں ہیڈ کانسٹیبل عبد الرحمان، اہلکار شاہ فہد اور امان اقبال کو نامزد کیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او پی آئی بی کی مدعیت میں بھتے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔شیف خیبر مسعود نے بتایا کہ رات میں ڈیوٹی سے گھر جا رہا تھا، پولیس اہلکاروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور 3 اہلکاروں نے ناکے پر روکا اور رقم لے لی۔گذشتہ روز کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تلاشی کے دوران پولیس اہلکاروں نے افغان شیف مقصودخیبر سے رقم لوٹ لی تھی۔جس کے بعد ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نےنوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث تین اہلکاروں کومعطل کردیا تھا۔متاثرہ شہری نے پی آئی بی تھانے پہنچ کرملوث اہلکاروں ہیڈ کانسٹبل عبدالرحمان، شاہ محمد اور ایان کو شناخت کیا، جس پر اعلی پولیس حکام کی ہدایت پر اختیارات سے تجاوز کرنے والے تینوں پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے لاک اپ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں