سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 16 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 16 ویں برسی آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ سابق وزیراعظم کو 2007 میں آج ہی کے دن لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا پیپلز پارٹی کی جانب سے برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش بھٹو میں منعقد کی جا رہی ہے جہاں جلسے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف زرداری سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے تقریب میں شرکت کے لیے بلاول بھٹو، سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور آصفہ بھٹو نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے برسی کی تقریب کا آغاز صبح 9 بجے قرآن خوانی سے ہوا ہے جب کہ جلسے کا آغاز دوپہر دو بجے مشاعرے سے ہوگا یں اثنا گزشتہ روز پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے گڑھی خدا بخش میں بینظر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے برسی کےانتظامات کا جائزہ لیا نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جلسے کے انتظامات مکمل ہیں۔ اس جلسے سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو انتخابی مہم کا آغاز کریں گے واضح رہے کہ سندھ کی نگراں حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔