28 سال 50 ہزار کلومیٹر پیدل سفر برطانییا مہم جو منزل کے قریب

دنیا کے نامور اور عزم صمیم کے حامل برطانوی مہم جو نے گزشتہ 28 برس کے طویل عرصے کے دوران تقریباً 50 ہزار کلومیٹر کا پیدل سفر طے کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ جنوبی امریکہ سے اپنے آبائی وطن واپسی کے اس کٹھن اور جان جوکھوں سے بھرپور سفر کے دوران اس مہم جو کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اب ان کے اس طویل سفر کا اختتام محض ایک آخری رکاوٹ عبور کرنے سے مشروط رہ گیا ہے جو کہ انگلش چینل کی شکل میں ان کے سامنے حائل ہے۔

سابق برطانوی پیراٹروپر اور اس مہم کے مرکزی کردار کارل بشبی نے فرانس کے شمالی علاقے کیپ بلاں نیز کی جانب پیدل سفر کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس طویل سفر کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ابتدائی طور پر وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ انہیں فرانسیسی ساحل سے تیر کر انگلش چینل عبور کرنے کی باقاعدہ اجازت مل چکی ہے، لیکن بعد ازاں انتظامی امور اور قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے یہ بات سامنے آئی کہ صورتحال اس کے برعکس ہے اور کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں جنہیں اب فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

ستاون سالہ برطانوی مہم جو کارل بشبی کی یہ دلی خواہش تھی کہہ انگلش چینل کے نیچے بنی سروس ٹنل یا سرنگ کے راستے پیدل چل کر اپنے ملک برطانیہ داخل ہوں، تاہم سکیورٹی اور حکام کی سخت پابندیوں کے باعث انہیں اس منصوبے سے دستبردار ہونا پڑا۔ اس ناگزیر صورتحال کے پیش نظر اب انہوں نے کیلے کے ساحلی علاقے سے سمندر میں تیر کر اسے پار کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے، حالانکہ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں تیراکی سے شدید گھبراہٹ ہوتی ہے اور وہ اسے سخت ناپسند کرتے ہیں۔