سکھر: سیبا ٹیسٹنگ سروسز (STS) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے لیے گئے ایم ڈی کیٹ (MDCAT 2026) کے امتحانی پرچوں کی جوابی کلیدیں (Answer Keys) اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں۔
ترجمان ایس ٹی ایس کے مطابق آج بروز اتوار، 20 ستمبر 2026 کو سندھ کے مختلف شہروں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مجموعی طور پر 9 امتحانی مراکز پر ایم ڈی کیٹ کا امتحان مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ پیپرز کے تمام ورژنز (A, B, C اور D) کی آنسر کیز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کاربن کاپی پیپر کی مدد سے جاری کردہ کلید کے ذریعے جوابی درستگی کا موازنہ کر سکتے ہیں۔