کینیا کے شمالی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ایکواڈور کے انٹیلی جنس چیف میشیل سینسی کونٹیجی، ان کی اہلیہ اور 5 امریکی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ بدھ کے روز سامبورو کاؤنٹی میں ماؤنٹ اولولوکوئے کے مقام پر پیش آیا، جہاں سیاحوں کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تفریحی فضائی سفر کیا جاتا ہے۔
کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہیلی کاپٹر لوئیسابا کے محفوظ وائلڈ لائف علاقے سے دریائے ایواسو نیرو کی جانب جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 افراد، جن میں 6 مسافر اور پائلٹ شامل تھے، جان کی بازی ہار گئے۔ہلاک ہونے والوں میں ایکواڈور کے انٹیلی جنس چیف میشیل سینسی کونٹیجی اور ان کی اہلیہ اسٹیفنی ہولی ہان بھی شامل ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 5 امریکی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ کینیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔