ایران کی یو اے ای پر میزائل حملے کی تردید، الزامات بے بنیاد قرار

ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر میزائل حملے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے ایران پر میزائل حملے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے خطے کے ممالک کو فالس فلیگ آپریشنز سے خبردار بھی کیا۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یو اے ای کا طرزِ عمل اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کے منافی ہے اور خطے کے ممالک کے درمیان اعتماد کے فروغ کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔واضح رہے کہ یو اے ای نے دعویٰ کیا تھا کہ منگل کے روز ایران سے اس کی جانب دو بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے دونوں میزائلوں کا سراغ لگایا، ایک میزائل علاقائی پانیوں سے باہر جبکہ دوسرا علاقائی پانیوں کے اندر جا گرا۔
ایران نے علاقائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بے بنیاد الزامات سے گریز کریں، کیونکہ خطے میں پہلے ہی کشیدگی کی صورتحال موجود ہے۔