خواتین گھر بیٹھے ای چالان چیک کر سکیں گی

خواتین کے لیے گھر بیٹھے ای چالان چیک کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے خواتین ڈرائیورز اپنے ای چالان چیک کر سکتی ہیں۔ ایپ پر جرمانے کی تفصیلات دیکھنے کے ساتھ چالان کی کاپی موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہے، جس کے ذریعے خواتین کسی بھی وقت اپنے ای چالان کی معلومات حاصل کر سکتی ہیں